Home سیاست خصوصی پارلیمانی کمیٹی اجلاس، فضل الرحمان کا اسد قیصر سے ٹیلیفونک رابطہ

خصوصی پارلیمانی کمیٹی اجلاس، فضل الرحمان کا اسد قیصر سے ٹیلیفونک رابطہ

Share
Share

اسلام آباد:جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اسد قیصر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے اسد قیصر سے گفتگو کے دوران خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے متعلق بات کی۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے اسد قیصر سے کہا کہ وہ اپنے ارکان کو نئے چیف جسٹس آف پاکستان کی تقرری سے متعلق خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے کہیں۔

ذرائع کے مطابق اسد قیصر نے اس موقع پر مولانا فضل الرحمان سے مشاورت کے لیے کچھ وقت مانگ لیا۔

نئے چیف جسٹس کی تقرری کے لیے 12 رکنی خصوصی کمیٹی کاپہلا اجلاس ہوا ،پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم 5 میں ہونے والے اجلاس میں پی ٹی آئی کے 3 ارکان نے شرکت نہیں کی۔

اجلاس میں 3 ارکان کی نشستیں موجود تھیں، علی ظفر ، بیرسٹر گوہر اور حامد رضا کی نشستوں کے ساتھ ان کی نیم پلیٹس بھی لگائی گئیں، کمیٹی کا اجلاس رات ساڑھے 8 بجے تک کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے۔

اجلاس کےلیے روم میں راجا پرویز اشرف، فاروق ایچ نائیک، کامران مرتضیٰ ، رعنا انصار، احسن اقبال، شائستہ پرویز ملک، اعظم نذیر تارڑ، خواجہ محمد آصف موجود تھے۔

Share
Related Articles

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...

وفاقی کابینہ اجلاس: حج پالیسی 2027-30 کی سفارشات منظور، گندم مسائل پر کمیٹی تشکیل

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس اسلام آباد: Shehbaz Sharif...

سابق وفاقی وزیر کو 26 سال قبل دی گئی سزا کالعدم قرار

سپریم کورٹ نے نظرثانی درخواست منظور کر لی اسلام آباد: Anwar Saifullah...

190 ملین پاؤنڈ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزا معطلی کی درخواستیں نمٹا دیں

اسلام آباد: Imran Khan سے متعلق 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اسلام...