Home نیوز پاکستان ملک بھر میں شب قدر پر خصوصی عبادات، روح پرور محافل،عالم اسلام،ملکی سلامتی کے لئے دعائیں

ملک بھر میں شب قدر پر خصوصی عبادات، روح پرور محافل،عالم اسلام،ملکی سلامتی کے لئے دعائیں

Share
Share

لاہور :ہزار مہینوں سے افضل رات، شب قدر کے موقع پر پاکستان بھر میں خصوصی عبادات ، روح پرور محافل کا اہتمام کیا گیا جن میں عالم اسلام، پاکستان کی سلامتی ، امن و امان کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

`شہر بھر کی مساجد میں نماز تراویح میں ختم قرآن کے اجتماعات میں علما نے شب قدر کے فضائل بیان کیے، محافل شبینہ و جشن نزول قرآن، صلوٰۃ التسبیح، قصیدہ بردہ شریف ، ختم درود شریف اور اللہ تعالیٰ کے حضور عالم اسلام، پاکستان کی سلامتی ، امن و امان کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

شب قدر کے موقع پر خواتین نے گھروں اور مرد حضرات مساجد میں عبادت کا اہتمام کیا، روح پرور محافل کے دوران نماز تراویح میں قرآن سنانے والے حفاظ کرام کو انعام و کرام سے نوازا گیا، مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔

خیال رہے کہ لیلۃ القدر رمضان المبارک کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں سے ایک نہایت ہی بابرکت رات ہے جسے شب قدر اور برکت والی رات کے نام سے یاد کیا جاتا ہے، لیلۃ القدر میں عبادت کا ثواب ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔

لاکھوں مسلمان اس رات اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ ریز ہو کر نوافل کی ادائیگی اور قرآن پاک کی تلاوت و دیگر عبادات میں مصروف رہتے ہیں اور رب العزت سے اپنے گناہوں کی معافی کے ساتھ ساتھ ملکی سلامتی و استحکام کی دعائیں مانگتے ہیں۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پاکستان میں پٹرول کی قیمت خطے میں سب سے زیادہ، مہنگائی کے سیلاب کا خدشہ

اسلام آباد: پاکستان خطے میں سب سیزیادہ پٹرول مہنگا کرنے والا ملک...

اداکارہ صحیفہ جبار پٹھانوں ، پنجابیوں اور اردو سپیکنگ سے متعلق بیان پرمشکل میں پھنس گئیں

کراچی :نامور پاکستانی اداکارہ صحیفہ جبار پٹھانوں ، پنجابیوں اور اردو سپیکنگ...