Home نیوز پاکستان یوم بحریہ پر پاکستان نیوی کی خصوصی وڈیو جاری

یوم بحریہ پر پاکستان نیوی کی خصوصی وڈیو جاری

Share
Share

کراچی: یوم بحریہ کے موقع پر پاکستان نیوی کی خصوصی وڈیو “ہر لحظہ تیار” جاری کردی گئی۔

خصوصی ویڈیو بحری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع سے جڑے ہر طرح کے چیلنجز اور ان سے نبرد آزما ہونےکے لیے پاکستان بحریہ کی دفاعی صلاحیتوں اور تیاریوں کا اظہار ہے۔

اس ویڈیو میں پاکستان بحریہ کی پیشہ ورانہ قابلیت اور مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔

یہ ویڈیو خراج تحسین ہے پاکستان بحریہ کے جوانوں کے لازوال عزم کو جنہوں نے 1965 اور 71 کی جنگوں میں شجاعت اور بہادری کی داستانیں رقم کیں اور دشمن کی راہ میں سیسہ پلائی دیوار بن گئے۔ یہ ویڈیو سلام ہے ان جراُتوں حوصلوں اور جذبوں کو جو دشمن کے عزائم نذر خاک کرتے ہیں۔

یہ ویڈیو پیغام ہے کہ پاکستان بحریہ بحری سرحدوں کے دفاع اور جنگی تیاریوں جیسی بنیادی ذمے داریوں کی ادائیگی کے لیے ہر لحظہ تیار ہے۔

Share
Related Articles

پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ایونٹ...

بنگلا دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں تین پاکستانی کھلاڑی ڈیبیو کریں گے، شاہین آفریدی

ڈھاکا:ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے تصدیق کی ہے...

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ...

ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں فرزندانِ اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے

اسلام آباد:رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں ملک بھر کی مساجد میں...