Home سیاست مخصوص نشستیں، اسپیکر پنجاب اسمبلی نے بھی الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا

مخصوص نشستیں، اسپیکر پنجاب اسمبلی نے بھی الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا

Share
Share

لاہور: اسپیکر قومی اسمبلی کے بعد مخصوص نشستوں کے معاملے پر اسپیکر پنجاب اسمبلی نے بھی الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔

 

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کی جانب سے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ترمیم شدہ الیکشن ایکٹ اور پارلیمانی بالادستی پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ جمہوری عمل پارلیمنٹ کی خود مختاری اور ہمارے جمہوری نظام کی بنیاد ہے، ضروری ہے کہ اس اصول کو تمام فیصلوں اور اقدامات پر برقرار رکھا جائے۔

ملک احمد خان نے مزید لکھا ہے کہ پارلیمنٹ کی خودمختاری کو مجروح کرنا جمہوریت کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اپنے خط میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ فیصلے کے بعد پارلیمنٹ نے الیکشن ایکٹ دوسرا ترمیمی بل منظور کر لیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ قانون سازی پارٹی وابستگی کے تقدس کی بحالی کو برقرار رکھنے کا عکاس ہے، قانون سازی کے تحت آزاد اراکین کی کسی سیاسی جماعت سے وفاداری دوبارہ تبدیل نہیں ہو سکتی۔

نئی قانون سازی کے بعد سپریم کورٹ فیصلے پر عمل درآمد قانونی طور پر قابل عمل نہیں رہا، ترمیم شدہ الیکشن ایکٹ اس وقت نافذالعمل ہے، پارلیمنٹ کے واضح کردہ قوانین کی وضح کردہ قوانین کی پابندی کرنا آئینی ادارے کا قانونی فرض ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اپنے مکتوب میں مزید کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آزاد اراکین سیاسی وابستگیوں کے معانملے پر الیکشن ایکٹ پر عملدرآمد کا پابند ہے، الیکشن ایکٹ کی دفعات کو بغیر کسی تاخیرکے لاگو کیا جائے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...