اسلام آباد:راول ڈیم سے اضافی پانی کے اخراج کے لیے اسپل ویز کھول دئیے گئے ہیں عوام سے اپیل ہے کہ اس دوران ندی نالوں کو پار کرنے اور دریائے کورنگ میں جانے سے گریز کریں
راول ڈیم میں پانی کی سطح 1749.65 فٹ پہنچنے پر، آج شام 4 بجے اسپل ویز کھول دیئے گئے ہیں جو کہ رات 9 بجے تک کھلے رہیں گے تا کہ ڈیم میں پانی کی سطح کو کنٹرول کیا جا سکے.
پیشگی تیاریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام رسپانس یونٹس، محکموں، مانیٹرنگ کیمپوں اور ریلیف کیمپوں کو الرٹ ہیں. دریائے کورنگ پر دفعہ 144 کا نفاذ ہے، جبکہ پولیس ریزرو اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی دریائے کورنگ کے کنارے تعینات ہیں. خلاف ورزی کرنے والے اور دریائے کورنگ میں داخل ہونے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
عوام سے اپیل ہے کہ اس دوران ندی نالوں کو پار کرنے اور دریائے کورنگ میں جانے سے گریز کریں اور حفاظت پر مامور انتظامیہ اور اہل کاروں سے تعاون کریں.