Home Uncategorized سری لنکا کا سات ممالک کے لیے فری سیاحتی ویزوں کا اعلان

سری لنکا کا سات ممالک کے لیے فری سیاحتی ویزوں کا اعلان

Share
Share

کولمبو:سری لنکانے سات ممالک کے لیے فری سیاحتی ویزوں کا اعلان کردیا۔سیاحوں کو فری ویزے پر 30 دنوں تک سری لنکا میں رہنے کی اجازت ہوگی۔

سری لنکا نے انڈیا سمیت سات ممالک کے شہریوں کو فری سیاحتی ویزے جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ہنوستان ٹائمز کے مطابق سری لنکا کے محکمہ امیگریشن کی جانب سے فری ویزے جاری کرنے کا فیصلہ ملک کے سیاحتی سیکٹر کو ترقی دینے کے لیے کیا گیا ہے۔

واضح رہے اکتوبر میں سری لنکا کی کابینہ نے انڈیا، چین، روس، ملائیشیا، جاپان، انڈونیشیا اور تھائی لینڈ کے شہریوں کو فری سیاحتی ویزے جاری کا فیصلہ کیا تھا۔

سری لنکا کے محکمہ امیگریشن کے مطابق فری آزمائشی بنیاد پر سیاحتی ویزے جاری کرنے کا سلسلہ 31 مارچ 2024 میں 30 دن کے لیے شروع کیا جائے گا۔
سیاحوں کو فری ویزے پر 30 دنوں تک سری لنکا میں رہنے کی اجازت ہوگی۔

خیال رہے اکتوبر میں سری لنکا جانے والے انڈین سیاحوں کی تعداد 28 ہزار تھی جبکہ پچھلے مہینے سری لنکا جانے والے روسی سیاحوں کی تعداد تقریباً 10 ہزار تھی۔

سری لنکا میں سیاحت کو اس وقت ٹھیس پہنچی جب 2019 میں ایسٹر بم دھماکوں میں 11 انڈین شہریوں سمیت 270 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...