Home کھیل سری لنکا کی جانب سے بنگلہ دیش کو جیت کے لئے 280 رنز کاہدف

سری لنکا کی جانب سے بنگلہ دیش کو جیت کے لئے 280 رنز کاہدف

Share
Share

دہلی: بھارت میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 38ویں میچ میں سری لنکا کی جانب سے 280 رنز کے ہدف کے بنگلادیش کی دوسری وکٹ 41 رنز پر گرگئی۔

بھارتی شہر دہلی میں کھیلے جارہے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے 38 ویں میچ میں بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا کی پوری ٹیم آخری اوور میں 279 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

سری لنکن اوپنر ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے، 5 کے مجموعی سکور پر کشال پریرا 4 رنز بنا کر آؤت ہوگئے، کپتان کشال مینڈس 19 رنز جبکہ اوپنر پاتھم نسانکا اور سدیرا سمارا وکراما 41، 41 رنز کی اننگز کھیل کر چلتے بنے۔

سری لنکا کی پانچویں وکٹ 135 کے مجموعی سکور پر گری جب اینجلو میتھیوز کو امپائر نے مقرر وقت پر بیٹنگ نہ کرنے پر آؤٹ قرار دے دیا اور وہ کسی گیند کا سامنا کیے بغیر پویلین لوٹ گئے۔

سری لنکا کی جانب سے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 78 رنز جوڑے گئے، یہاں دنن جیا ڈی سلوا 34 رنز بنا کر اسٹمپ آؤٹ ہوگئے، مہیش تھیکسانا 22 رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ چریت اسلانکا 108 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بنگلادیش کی جانب سے تنظیم حسن نے 3 اور شریف السلام اور شکیب الحسن نے 2 ،2 جبکہ مہدی حسن میراز نے ایک وکٹ حاصل کی۔

بھارت کے شہر دہلی کے ارون جیٹلی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلا دیش ٹیم کی قیادت شکیب الحسن نے سنبھال رکھی ہے جبکہ سری لنکا کو کوشال مینڈس لیڈ کررہےہیں۔

میگا ایونٹ میں دونوں ٹیموں نے اب تک 7، 7 میچز کھیلے ہیں جن میں سے بنگلا دیش نے صرف ایک میں کامیابی حاصل کی جبکہ سری لنکا کی ٹیم صرف 2 ہی جیت پائی جبکہ 5 میں شکست کھا چکی ہے۔

Share
Related Articles

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ روانہ، ٹرائی سیریز میں شرکت کرے گی

ٹرائی سیریز کے لیے قومی ٹیم کی روانگی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم...

پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹ کل سے دستیاب

لاہور: Pakistan Cricket Board نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا...

پاکستان سلہٹ ٹیسٹ میں بھی ناکام، بنگلہ دیش نے سیریز 0-2 سے جیت لی

سلہٹ ٹیسٹ میں بھی شکست کے بعد Pakistan national cricket team کو...