Home نیوز پاکستان محکمہ موسمیات کی ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

Share
Share

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق 6 سے 7 نومبر کو بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ درمیانی بارش جبکہ 8 سے 9 نومبر کو ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 7 نومبر کو ڈی آئی خان، ڈی جی خان، لیہ، بھکر، سرگودھا، میانوالی، اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں ہلکی بارش متوقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق 8 اور 9 نومبر کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ہلکی بارش کی توقع ہے، بارش کے دوران درجہ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری کمی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے شمالی علاقہ جات میں جانے والے سیاحوں کو بارش کے دوران محتاط رہنے اور تمام متعلقہ اداروں کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...