Home سیاست استحکام پاکستان پارٹی کا آئندہ انتخابات میں کسی جماعت سے الحاق یا اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ

استحکام پاکستان پارٹی کا آئندہ انتخابات میں کسی جماعت سے الحاق یا اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ

Share
Share

لاہور:استحکام پاکستان پارٹی نے آئندہ انتخابات میں کسی جماعت سے اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔پارٹی ہر حلقے سے اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔

استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین اور پارٹی صدر عبدالعلیم خان کی زیر صدارت اہم اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں پارٹی کے سینئر رہنما اسحاق خاکوانی، عون چودھری، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، رانا نذیر، چودھری علی اختر، میاں خالد اور دیگر نے شرکت کی، اس موقع پر مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں منشور، پارٹی رجسٹریشن سمیت اہم معاملات پر حکمت عملی طے کی گئی، ملک بھر میں پارٹی کی تنظیم سازی اور ممبر سازی مہم پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، مختلف سیاسی رہنماؤں سے رابطوں کی پیش رفت پر بھی بات چیت کی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ استحکام پاکستان پارٹی کا کسی سیاسی جماعت سے الحاق یا اتحاد نہیں ہو گا، پارٹی ہر حلقے سے اپنے امیدوار کھڑے کرے گی، انتخابی مہم چاروں صوبوں میں چلائی جائے گی، چاروں صوبوں میں سیاسی رہنماؤں سے رابطوں کیلئے مرکزی قیادت دورے کرے گی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان نے کہا کہ ہمارا فوکس عام آدمی کے مسائل کا حل اور غربت و مہنگائی کا خاتمہ ہے، عوامی امنگوں کے عین مطابق پارٹی منشور دیں گے، عوامی مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے، استحکام پاکستان پارٹی ملک کو بحرانی کیفیت سے نکالے گی۔

Share
Related Articles

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...

صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں،وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت دی ہے...

بانی پی ٹی آئی کو علاج کے لئے شفاء اسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران کان کو...