Home sticky post 3 چینی وزیرِ خارجہ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقات پر چین کی وزارت خارجہ کا بیان

چینی وزیرِ خارجہ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقات پر چین کی وزارت خارجہ کا بیان

Share
Share

چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اہم ملاقات پر چین کی وزارت خارجہ کا بیان سامنے آگیا۔

چینی وزارت خارجہ نے وانگ ای کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فوج قومی استحکام کا ستون اور پاک–چین دوستی و تعاون کی مضبوط محافظ ہے۔

وانگ ای نے کہا کہ پاکستانی فوج نے ہمیشہ دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاقِ رائے پر عمل درآمد کی بھرپور حمایت کی ہے، دنیا میں پیدا ہوتے ہوئے غیر یقینی حالات میں مضبوط پاک–چین تعلقات کو فروغ دینا علاقائی امن و استحکام کے لیے نہایت سودمند ہے۔

وانگ ای نے کہا کہ چین نے ہمیشہ اپنی پڑوسی سفارت کاری میں پاکستان کو اولین ترجیح دی ہے، وقت کے کڑے امتحانات کے باوجود پاک–چین تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں، دونوں ممالک ایک مضبوط روایتی دوستی قائم کر چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کے تحفظ میں بھرپور تعاون جاری رکھے گا، چین عالمی امور میں پاکستان کے بڑے کردار کا خیرمقدم کرتا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ چین پاکستان کا “آہنی دوست” ہے اور دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شریک رہے ہیں، پاک چین اسٹریٹجک شراکت داری چٹان کی طرح مضبوط ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ چین کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم رکھنا پورے پاکستانی قوم کا متفقہ موقف ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کی معاشی اور سماجی ترقی میں قیمتی تعاون پر چین کی قیادت سے اظہارِ تشکر کیا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستانی فوج انسداد دہشت گردی اور سیکیورٹی تعاون کو فعال طور پر فروغ دینے کے لیے تیار ہے، پاکستان میں چینی اہلکاروں، منصوبوں اور اداروں کی حفاظت یقینی بنانے کی کوشش جاری رہے گی۔

پاک–چین دوستی کو مزید مستحکم بنانے کے لیے اقدامات اور ترقی کی راہ پر سفر جاری رکھا جائے گا۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...