Home سیاست جے شنکر سے متعلق بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، بیرسٹر سیف

جے شنکر سے متعلق بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، بیرسٹر سیف

Share
Share

ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ جے شنکر کے حوالے سے میڈیا میں ان کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے۔

 

اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ جے شنکر سے متعلق بیان سیاق و سباق سے ہٹاکر پیش کیا گیا، آدھا بیان پیش کرنا صحافتی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

 

بیرسٹر سیف نے یہ بھی کہا کہ میں نے  کہا تھا کہ جے شنکر بھی پی ٹی آئی کا پُرامن احتجاج دیکھ لیں۔

 

 

 

یاد رہے کہ گزشتہ رات نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف  کا کہنا تھا کہ ہم جے شنکر کو دعوت دیں گے کہ وہ بھی ہمارے احتجاج میں شرکت کریں اور ہمارے کارکنوں سے خطاب کریں اور دیکھیں پاکستان کی جمہوریت کتنی مضبوط ہے جہاں ہر کسی کو احتجاج کا حق حاصل ہے۔

 

بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ڈی چوک پہنچیں گے، محسن نقوی کو چائے پلائیں گے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...