Home #ٹرینڈ سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

Share
Share

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج بھی تیزی کا رجحان ہے جس کے سبب 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
آج بازار حصص میں کاروبار کا آغاز 344 پوائنٹس کے اضافے سے ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزر 352 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا، بعد ازاں کے ایس ای 100 انڈیکس میں بتدریج 960، 1121 اور 1282 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔
1282 پوائنٹس کے اضافے کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو عبور کر کے پہلی بار ایک لاکھ 18 ہزار 220 پوائنٹس پر جا پہنچا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح عبور کی تھی، گزشتہ کاروباری دن 100 انڈیکس 2621 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1881 پوائنٹس اضافے سے 117008 پر بند ہوا تھا۔
ادھر کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر ا?ج پھر 5 پیسے سستا ہو گیا، انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

Share
Related Articles

ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کیس، پرویز الہٰی پر فرد جرم عائد

لاہور: احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کیس میں سابق...

ڈی سی کرم پر فائرنگ کرنے والے شرپسندوں کی حوالگی تک کرم متاثرین کی امداد روک دی گئی

پشاور:خیبرپختونخوا حکومت نے ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے...

سرکاری ملازمین کی پنشن رولز میں ترامیم سے متعلق وضاحتی آفس میمورنڈم جاری

اسلام آباد:وفاقی وزارت خزانہ نے سرکاری ملازمین کی پنشن رولز میں ترامیم...

صائم ایوب علاج کے لئے اظہر محمود کے ہمراہ کیپ ٹاوٴن سے لندن روانہ

کیپ ٹاوٴن :قومی ٹیم کے اوپنر صائم ایوب اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود...