Home sticky post ٹیرف معطلی پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

ٹیرف معطلی پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

Share
Share

کراچی: ٹیرف معطلی پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر 3300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار 484 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 1379 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 14 ہزار 153 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 18 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے ساتھ ڈالر 280.78 روپے سے کم ہو کر 280.60 روپے پر آگیا۔
اس کے علاوہ ٹیرف معطلی کے مثبت اثرات کے باعث امریکی مارکیٹس میں بھی زبردست تیزی کا رجحان دیکھنے میں ا?یا ہے۔
ایس اینڈ پی 500 میں تقریباً 10 فیصد، نیسڈک کے سٹاکس میں 12 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جاپانی مارکیٹ میں بھی زبردست تیزی دیکھنے میں ا?ئی ہے، نکلئی 225 کے سٹاکس میں 8 فیصد اضافہ ہوا۔
ہانگ کانگ کی ہانگ سینگ مارکیٹ میں بھی تقریباً 2 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، چین کی شنگھائی ایس ای کمپوزٹ انڈیکس میں بھی تیزی دیکھنے میں ا?ئی ہے جبکہ پورپی مارکیٹس بدستور مندی کا شکار ہیں۔

Share
Related Articles

بھارتی جارحیت، آذربائیجان کا بھی پاکستان کی مکمل حمایت کا فیصلہ

اسلام آباد:آذربائیجان نے بھارتی جارحیت کے تناظر میں پاکستان کی مکمل حمایت...

جنگی صورتحال کے پیش نظر پنجاب کے تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان، امتحانات بھی ملتوی

لاہور:جنگی صورتحال کے پیش نظر پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 2 دن...

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کی پاک بھارت تناؤ میں کمی کی اپیل

نیویارک:اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر فیلیمن یانگ نے پاک بھارت...