Home سیاست پولیس اہلکاروں پر پتھراوٴ ، پی ٹی آئی رہنماوٴں اور کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج

پولیس اہلکاروں پر پتھراوٴ ، پی ٹی آئی رہنماوٴں اور کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج

Share
Share

اسلام آباد: پولیس اہلکاروں پر پتھراوٴ کے واقعے پر پی ٹی آئی رہنماوٴں اور کارکنوں کے خلاف تھانہ نون میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ایف آئی آر میں انسداد دہشتگردی اور اقدام قتل سمیت 11 دفعات شامل کی گئی ہیں جب کہ مقدمے میں شعیب شاہین اور عامر مغل سمیت 70 سے زائد رہنماوٴں اور کارکنوں کو نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے 26 نمبر چونگی کے قریب پولیس پر حملہ کیا، ڈنڈوں اور پتھروں سمیت راڈ سے پولیس اہلکاروں پر حملہ کرکے زخمی کیا گیا، سرکاری گاڑی کے شیشے توڑے گئے۔

ایف آئی آرکے مطابق پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں اور پولیس اہلکاروں سے سرکاری سامان چھینا گیا۔

یاد رہے کہ 8 ستمبر کو اسلام آباد جلسے میں آنے والے پی ٹی آئی کے کارکنوں کا پولیس سے تصادم ہوا تھا، 26 نمبر چونگی پر جلسے میں آنے والے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے جاری کردہ روٹ کی خلاف ورزی کی گئی جبکہ پولیس کے روکنے پر جلسے کے شرکاء نے پتھراوٴ کیا۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...