Home sticky post 4 ڈنگروں کی طرح کھانا چھوڑ دیں، وسیم اکرم کا سال نو پر پاکستانیوں کو مشورہ

ڈنگروں کی طرح کھانا چھوڑ دیں، وسیم اکرم کا سال نو پر پاکستانیوں کو مشورہ

Share
Share

کراچی:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عالمی شہرت یافتہ بولر المعروف سوئنگ کے سلطان نے سال نو کی آمد پر پاکستانیوں کو خبردار کرتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ ڈنگروں کی طرح کھانا چھوڑ دیں۔

سوئنگ کے سلطان نے سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنا ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے اپنے چاہنے والوں اور تمام پاکستانیوں کی سال نو 2026 کی مبارک باد دی۔

وسیم اکرم نے اپنے ویڈیو پیغام میں خبردار کیا کہ پاکستان میں ذیابیطس کی شرح 33 فیصد پہنچ گئی، جس کا مطالب یہ ہے کہ چوتھائی قوم اس مرض سے متاثر ہوچکی ہے۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ پاکستانی شوگر لیول چیک کریں ڈاکٹر کو دکھائیں اور حکمیوں کے پاس جانا بند کردیں۔
وسیم اکرم نے پاکستانیوں کو مشورہ دیا کہ ڈنگروں کی طرح کھانا چھوڑ دیں کیونکہ جان ہے تو جہان ہے۔
اپنے ویڈیو پیغام کے آخر میں وسیم اکرم نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں آپ کی اور آپ کے چاہنے والوں کی صحت اچھی رہے، نیا سال مبارک ہو۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...