Home highlight صدرو وزیراعظم کی کرم میں فائرنگ واقعہ کی شدید مذمت

صدرو وزیراعظم کی کرم میں فائرنگ واقعہ کی شدید مذمت

Share
Share

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امن دشمنوں کو ان کے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کرم میں فائرنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، صدر مملکت نے ڈپٹی کمشنر اور دیگر زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اور امن دشمنوں کیخلاف سخت کارروائی پر زور دیا۔
آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ عوام کے دشمن شرپسند عناصر فساد پھیلانا چاہتے ہیں، عوام شرپسند عناصر کو ان کے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بھی لوئر کرم کے علاقے بگان میں سرکاری گاڑیوں کے قافلے پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ، وزیراعظم نے ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود سمیت زخمیوں کے لیے صحتیابی کی دعا کی۔
محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ امن معاہدے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے، امن و امان میں خلل ڈالنے والوں اور انسانیت کے دشمنوں کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے،حکومت اور سکیورٹی فورسز دہشتگردوں کے خلاف سرگرم عمل ہیں۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...