اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
اسلام آبادسمیت ایبٹ آباد،پشاور، کامرہ کوہاٹ، بونیر، صوابی،نتھیاگلی ،آزاکشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ ہے اورزلزلے کا مرکز زیرزمین 198کلومیٹر تھا۔
زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔