Home نیوز پاکستان ایم ڈی کیٹ میں 97 فیصد نمبر لینے والے طلباء ایف آئی اے سائبر کرائم کراچی طلب

ایم ڈی کیٹ میں 97 فیصد نمبر لینے والے طلباء ایف آئی اے سائبر کرائم کراچی طلب

Share
Share

کراچی :ایم ڈی کیٹ میں 97 فیصد نمبر لینے والے طلباء کو ایف آئی اے سائبر کرائم کراچی میں طلب کر لیا گیا۔

طلب کیے گئے اسٹوڈنٹس کا تعلق مختلف اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈز سے ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ طلباء یکم نومبر کو دن 12 بجے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل میں پیش ہوں۔

نوٹس کے مطابق عملی طور پر کسی بھی طالب علم کے لیے اتنے زیادہ نمبر حاصل کرنا ممکن نہیں، شبہات ہیں کہ طلباء پرچہ لیک ہونے میں ملوث اور حقائق سے بخوبی واقف ہیں۔

نوٹس کے مطابق منصفانہ عمل کے لیے طلباء کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا، سائبر کرائم کے دفتر میں طلباء کا فرضی امتحان بھی لیا جاسکتا ہے۔

سائبر کرائم حکام کے مطابق ریکارڈ پر دستیاب شواہد کی بنیاد پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Share
Related Articles

کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، 400 سے زائد فیڈرز ٹرپ

کراچی: کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہونے سے شہر میں...

پشاور میں خاتون صحافی پر قاتلانہ حملہ، 2 بہنوں سمیت شدید زخمی

پشاور :پشاور میں بھانہ ماڑی میں خاتون صحافی قاتلانہ حملہ میں 2...

ڈی آئی خان میں باران پل کے قریب پولیس گاڑی دھماکے کا نشانہ بن گئی

ڈی آئی خان:خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں پولیس کی...

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا خوارج کیخلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کو خراج تحسین

لاہور:چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے...