Home نیوز پاکستان دل کی بند شریانیں کھولنے والے اسٹنٹ کی قیمتوں میں اضافہ

دل کی بند شریانیں کھولنے والے اسٹنٹ کی قیمتوں میں اضافہ

Share
Share

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے دل کی بند شریانیں کھولنے میں استعمال ہونے والے اسٹنٹ کی قیمتوں میں اضافہ کردیاہے۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اAف پاکستان ( ڈریپ) نے دل کی شریانیں کھولنے والے اسٹنٹس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق امریکا میں تیارکردہ زینکس ایکس پیڈیشن کی قیمت ایک لاکھ 34 ہزار 369 روپے، رینکس پرائم کی قیمت 86 ہزار 711 اور ریزولیٹ اونکس کی قیمت ایک لاکھ 24 ہزار 654 روپے مقرر کردی گئی۔

ڈریپ کے مطابق ریزولیٹ انٹگریٹی کی قیمت 58 ہزار 851 ، پروموس پریمئیر کی 75 ہزار 846، پروموس ایلیمنٹ پلس کی قیمت 64 ہزار 844 ، اوسیریو کی ایک لاکھ 23 ہزار 602 اور فائر ہاک کی قیمت 63 ہزار 205 روپے مقرر کی گئی ہے۔

بی ایم ایس انگریٹی کی قیمیت 24ہزار 580، زلمس کی قیمت 80ہزار 529، بائیو میٹرکس الفا اسٹنٹ کی ایک لاکھ 19 ہزار 388 ، بائیو میٹرکس نیو فلیکس اسٹنٹ کی 86 ہزار 147 اور اسٹنٹ زوکون کی قیمت 58 ہزار 992 روپے ہوگی۔

Share
Related Articles

عیدالفطرکا چاند کب نظر آئے گا؟ ماہرین فلکیات نے تاریخ بتا دی

کراچی: عوام ماہ رمضان 1446ھ کی برکات سے فیض یاب ہورہے ہیں،...

ملک بھر کے لئے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی

اسلام آباد نیشنل الیکٹرک پاور اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر...

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قومی اتحاد ناگزیر ہے،آرمی چیف

راولپنڈی:پاک فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ملٹری ٹرائل کیس،مارشل لا کے اقدام کی توثیق میں عدلیہ کا بھی کردار ہے، آئینی بینچ

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل سے متعلق کیس کی...