Home سیاست عام انتخابات مقررہ وقت پر کرانے کے لیے سینیٹ میں قرارداد جمع

عام انتخابات مقررہ وقت پر کرانے کے لیے سینیٹ میں قرارداد جمع

Share
Share

اسلام آباد:عام انتخابات مقررہ وقت پر کرانے کے لیے سینیٹ میں قرارداد جمع کرا دی گئی۔

جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کا انعقاد آئینی تقاضا ہے۔انہوں نے قرارداد میں کہا ہے کہ مقررہ وقت پر الیکشن کا انعقاد الیکشن کمیشن اور نگراں حکومت کی ذمے داری ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ سے الیکشن التواء کی منظور کرائی گئی قرارداد غیرآئینی اور غیرجمہوری ہے، سینیٹ کو آئین کے خلاف کسی اقدام کا اختیار نہیں ہے۔

سینیٹر مشتاق احمد نے قرارداد میں یہ بھی کہا ہے کہ 8 فروری کو صاف شفاف الیکشن کرائے جائیں، سب جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دی جائے، سینٹ سے الیکشن التواء سے متعلق منظور کردہ قرارداد کو کالعدم تصور کیا جائے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ایوان بالا نے 8 فروری 2024ء کو ہونے والے عام انتخابات ملتوی کرنے کے لیے قرارداد کی کثرت رائے سے منظوری دی تھی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...