Home نیوز پاکستان مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار سمیت ایم کیوایم کے دیگر امیدواروں کی کامیابی چیلنج

مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار سمیت ایم کیوایم کے دیگر امیدواروں کی کامیابی چیلنج

Share
Share

کراچی: عام انتخابات میں نشستیں حاصل کرنے والے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ء مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار سمیت پارٹی کے دیگر امیدواروں کی کامیابی سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دی گئی۔

این اے 242 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار داوا خان نے ایم کیو ایم رہنما مصطفیٰ کمال کی نشست چیلنج کی۔ وکیل درخواست گزار کے مطابق فارم 45 کے تحت داوا خان الیکشن جیت چکے تھے لیکن فارم 47 میں مصطفیٰ کمال کو جتوایا گیا۔

این اے 244 سے پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار آفتاب جہانگیر نے ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کی کامیابی چیلنج کی۔آزاد امیدوار عطا اللہ نے این اے 245 کے انتخابی نتائج کو چیلنج کیا، ایم کیو ایم کے حفیظ الدین این اے کی نشست سے کامیاب ہوئے تھے۔

درخواست گزار عطا اللہ کے مطابق فارم 45 میں 38 ہزار ووٹ سے میں کامیاب تھا اور حفیظ الدین نے صرف 15 ہزار ووٹ حاصل کیے تھے لیکن فارم 47 میں نتائج تبدیل کرکے چوتھے نمبر والے امیدوار حفیظ الدین کو کامیاب قرار دیا گیا۔ استدعا ہے کہ فارم 47 کو کالعدم قرار دیا جائے۔جماعت اسلامی نے بھی صوبائی اسمبلی کے چار حلقوں کے نتائج کو چیلنج کیا ہے۔

جنید مکاتی نے پی ایس 104 سے، محمد احمد نے پی ایس 124 سے، محمد اکبر نے پی ایس 123 سے اور نصرت اللہ نے پی ایس 126 سے ایم کیو ایم امیدواروں کی کامیابی کو چیلنج کیا ہے۔

اسی طرح، این اے سے243 پیپلزپارٹی کے قادر پٹیل کی کامیابی بھی چیلنج کی گئی۔ قادر پٹیل کی کامیابی کو آزاد امیدوار شجاعت علی ایڈوکیٹ نے چیلنج کیا۔ درخواست گزار کے مطابق فارم 45 کے مطابق میری کامیابی کو فارم 47 میں تبدیل کر دیا گیا۔

Share
Related Articles

دنانیر مبین کی سوشل میڈیا پر نرمی اور ہمدردی کی اپیل

کراچی: اداکارہ دنانیر مبین نے سوشل میڈیا پر تصاویر پر کیے جانے...

ثناء یوسف قتل کیس: مزید گواہ کا بیان ریکارڈ، سماعت ملتوی

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل...

مئی 2026: پاکستانیوں کے لیے ممکنہ طویل تعطیلات کا مہینہ

اسلام آباد: مئی 2026 پاکستانیوں کے لیے تعطیلات کے حوالے سے خاصا...

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...