Home نیوز پاکستان میر علی میں فورسز کی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، سکیورٹی اہلکاروں سمیت 8 افراد شہید 

میر علی میں فورسز کی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، سکیورٹی اہلکاروں سمیت 8 افراد شہید 

Share
Share

میر علی: خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں فورسز کی چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت 8 افراد شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔

میرعلی کے علاقے عیدک میں پولیس اور آرمی کی جوائنٹ چیک پوسٹ ’اسلم‘ پر خودکش حملے میں 8 افراد شہید اور 5 زخمی ہوئے ہیں۔

سینئر پولیس آفیسر کے مطابق خودکش حملہ آور نے بارود سے بھرا رکشہ چیک پوسٹ سے ٹکرا کر دھماکے سے اڑا دیا، شہید افراد میں 4 پولیس اہلکار، 2 فوجی اور 2 عام شہری شامل ہیں، دھماکے میں چیک پوسٹ کے ساتھ ساتھ ایک فوجی گاڑی کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

زخمیوں کو فوری طور پر میران شاہ ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جس کے باعث شہید افراد کی تعداد میں اضافے کا اندیشہ ہے، سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کر لیا اور مزید کارروائی جاری ہے۔

سپیکر کے پی اسمبلی بابر سلیم سواتی نے قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد کی شہادت ہوئی، ان بزدلانہ کارروائیوں کے خلاف خیبرپختونخوا پولیس ہمیشہ صف اول میں کھڑی ہے۔

ایک دوسرے واقعہ میں صوبہ خیبرپختونخوا کے جنوبی ضلع ٹانک کے گاوٴں گل امام میں فوجی قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکا ہوا، دھماکے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...