Home سیاست سراج الحق کے قافلے پر خود کش حملہ، 6 افراد زخمی،سیاسی رہنماؤں کی واقعہ کی مذمت

سراج الحق کے قافلے پر خود کش حملہ، 6 افراد زخمی،سیاسی رہنماؤں کی واقعہ کی مذمت

Share
Share

ژوب:امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر خود کش حملہ ہوا تاہم سراج الحق حملے میں محفوظ رہے۔ حملے میں دہشت گرد ہلاک جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔

دھماکے میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق محفوظ رہے، واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق بحفاظت پولیس لائن پہنچ گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی کا قافلہ کوئٹہ سے ژوب داخل ہو رہا تھا۔

سراج الحق کی ریلی پر حملہ کرنے والے خود کش بمبار کی لاش سول ہسپتال پہنچا دی گئی ہے جبکہ واقعہ میں زخمی ہونے والے 6 افراد کو بھی سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ملک بھر سے با اثر سیاسی شخصیات نے امیر جماعت اسلامی کے قافلے پر حملے کی مذمت کی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ژوب میں دہشت گردی کے واقعہ میں امیر جماعت اسلامی کے محفوظ رہنے پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں جس نے امیر جماعت اسلامی اور ان کے ساتھیوں کی حفاظت فرمائی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے حملے کی مذمت کی اور کہا کہ واقعہ میں 6 افراد کے زخمی ہونے پر دلی افسوس ہے، انہوں نے ژوب کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی کے نفاذ اور زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ژوب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے کے قریب دھماکے کی مذمت کی۔

انہوں نے واقعہ میں امیر جماعت اسلامی کے محفوظ رہنے پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ بزدلانہ حملے ملک کے امن کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔

دوسری جانب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو ٹیلی فون کر کے ژوب میں ان کے قافلے پر ہونے والے خودکش حملے کی مذمت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بلوچستان حکومت کو امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو ہر ممکن سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق پر حملے کی شدید مذمت اکرتے ہوئے حملے کو افسوسناک قرار دیا، انہوں نے کہا کہ واقعہ میں سراج الحق اور کارکنان کے محفوظ رہنے پر خوشی ہوئی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...