Home نیوز پاکستان جے یو آئی کے ورکرز کنونشن میں خودکش دھماکا انتہائی افسوسناک ہے: نواز شریف

جے یو آئی کے ورکرز کنونشن میں خودکش دھماکا انتہائی افسوسناک ہے: نواز شریف

Share
Share

مسلم لیگ (ن) کے قائدو سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ باجوڑ میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے ورکرز کنونشن میں دھماکا قابل مذمت اور انتہائی افسوسناک ہے۔

جے یو آئی کے ورکرز کنونشن میں ہونے والے خودکش دھماکے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں نواز شریف نے کہا ہے کہ باجوڑ میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے ورکرز کنونشن میں دھماکا قابل مذمت اور انتہائی افسوسناک ہے۔

میاں نواز شریف نے مزید کہا ہے کہ قیمتی جانوں کے نقصان پر دل شدید رنجیدہ ہے، اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ وہ تمام لواحقین کو صبرِ جمیل اور زخمیوں کو جلد از جلد مکمل صحتیابی عطا فرمائے۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ سانحہ پر اپنے بھائی سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان اور کارکنوں سے اظہارِ تعزیت کرتا ہوں اور ان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔

انہوں نے کہا کہ دھماکہ قابلِ مذمت اور انتہائی افسوس ناک ہے۔ قیمتی جانوں کے نقصان پر دل شدید رنجیدہ ہے۔ اللّہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ وہ تمام لواحقین کو صبرِجمیل اور زخمیوں کو جلد از جلد مکمل صحت یابی عطا فرمائے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...