Home سیاست مبینہ کرپشن اور کک بیکس معاملہ، پرویز الہٰی و دیگر ملزمان کی طلبی کے نوٹسز جاری

مبینہ کرپشن اور کک بیکس معاملہ، پرویز الہٰی و دیگر ملزمان کی طلبی کے نوٹسز جاری

Share
Share

لاہور: احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن اور کک بیکس وصولی کے معاملے میں چوہدری پرویز الہٰی و دیگر ملزمان کی طلبی کے نوٹسز جاری کر دیئے۔ پرویز الہٰی اور محمد خان بھٹی سمیت دیگر 14 ملزمان کی طلبی کے نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔

احتساب عدالت لاہور کے جج زبیر شہزاد کیانی نے نیب ریفرنس پر سماعت کی، نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ اربوں روپے کرپشن اور کک بیکس وصول کرنے کے معاملے پر پرویز الہٰی سمیت دیگر کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے، احتساب عدالت نے پرویز الہٰی اور محمد خان بھٹی سمیت دیگر 14 ملزمان کی طلبی کے نوٹس جاری کئے۔

بعدازاں عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پرویز الہٰی و دیگر کیخلاف مبینہ کرپشن کے خلاف نیب ریفرنس پر مزید سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

خیال رہے کہ نیب لاہور نے پرویز الہٰی سمیت دیگر کے خلاف 1 ارب 23 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے جس میں نیب کا موٴقف ہے کہ پرویز الہٰی اور مونس الہٰی سمیت دیگر نے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا، سابق وزیراعلیٰ نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا۔

Share
Related Articles

شہباز شریف کا ہنگری سے ویزے میں نرمی سمیت دیگر شعبوں میں ایم او یوز پر دستخط پر اظہار اطمینان

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے ہنگری کے وزیرخارجہ کے ساتھ ملاقات کے...

اگر میرااثر و رسوخ ہوتا تو آج چیئرمین پی سی بی ہوتا، شاہد آفریدی

گلگت:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مشہور آل راؤنڈر شاہد خان...

پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں سمیت 7افراد اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کرلیا

راولپنڈی:جڑواں شہروں کی پولیس نے سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی...