Home sticky post مخصوص نشستوں کاکیس،سنی اتحاد کونسل نے سپریم کورٹ کے بینچ پر اعتراض اٹھا دیا

مخصوص نشستوں کاکیس،سنی اتحاد کونسل نے سپریم کورٹ کے بینچ پر اعتراض اٹھا دیا

Share
Share

اسلام آباد:مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں سنی اتحاد کونسل کی جانب سے سپریم کورٹ کے بینچ پر اعتراض سامنے آ گیا۔
سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ کے 11 رکنی بینچ پر اعتراض اٹھایا ہے اور نظرثانی درخواستوں پر سماعت کے لیے نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا کی ہے۔
سنی اتحاد کونسل کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں نیا 13 رکنی بینچ تشکیل دیا جائے اور نئے بینچ کی تشکیل کا معاملہ پریکٹس پروسیجر کمیٹی کو بھجوایا جائے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ 12 جولائی کو سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کا فیصلہ دیا جبکہ نظر ثانی پر سماعت کے لیے تشکیل بینچ میں فیصلہ دینے والے ججز کو شامل نہیں کیا گیا۔

سنی اتحاد کونسل کی درخواست میں مزید کہا گیا کہ جسٹس منصور علی شاہ نے 12 جولائی کا فیصلہ تحریر کیا تھا۔ سپریم کورٹ رولز کے مطابق فیصلہ دینے والا بینچ ہی نظر ثانی پر سماعت کر سکتا ہے۔ جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی کو نکال کر نیا 11 رکنی بینچ نظر ثانی نہیں سن سکتا۔

Share
Related Articles

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی پے پال افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے روم روانہ

اسلام آباد:چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی پے پال افتتاحی تقریب میں شرکت...

جنگوں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہم محبت کے سفیر ہیں، عتیقہ اوڈھو

کراچی :پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو کاکہناہے کہ فنکاروں...

چین میں سمارٹ ایجوکیشن سے متعلق وائٹ پیپر کا اجراء

بیجنگ :چین میں جاری ورلڈ ڈیجیٹل ایجوکیشن کانفرنس 2025 اختتام پذیر ہو...