Home نیوز پاکستان سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو نئی 205 پروفیشنل بھرتیوں کی اجازت دیدی

سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو نئی 205 پروفیشنل بھرتیوں کی اجازت دیدی

Share
Share

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو نئی 205 پروفیشنل بھرتیوں کی اجازت دیدی۔عدالت نے 45 دیگر نشستوں پر بھرتیوں کا معاملہ موخر کردیا۔

جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی.پی آئی اے نے پائلٹس، کیبن کریو، آئی ٹی ماہر، فنانس اور منیجمنٹ سائیڈ پر 250 بھرتیوں کی اجازت مانگی تھی.سپریم کورٹ نے پائلٹس، کیبن کریو اور آئی ٹی ماہرین کی بھرتیوں کی اجازت دیدی۔

عدالت نے پی آئی اے انتظامیہ کو بھرتیوں کا عمل صاف شفاف بنانے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ پی آئی اے اپنے واجبات ادا نہیں پا رہا ہے،پی آئی اے کو مزید بھرتیاں کس لیے کرنی ہے۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ پی آئی اے کی سروسز کے معیار اپ ٹو مارک نہیں،نئی بھرتیوں سے ماہانہ 9 کروڑ سے زائد کا ادارہ پر بوجھ پڑے گا۔

سی ای او پی آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ پی آئی اے کو پاوٴں پر کھڑے کرنے کیلئے پلان بنایا ہے،قومی ایئر لائین کا گذشتہ چھ ماہ کا نفع 3 ارب ہے،نفع بخش روٹس پر فلائٹس آپریشن چلا رہے ہیں،مزید انٹرنیشنل اور نیشنل روٹس پر فلائیٹ آپریشن شروع کرنے لگے ہیں۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا دیگر ایئر لائینز کا فلائیٹ اسٹاف تو کم ہوتا ہے،بھرتیوں مستقل بنیادوں پر ہوں گی یا کنٹریکٹ پر سی ای او پی آئی اے نے جواب دیا بھرتیاں ایک سال کے قابل توسیع کنٹریکٹ کی بنیاد پر ہوگی۔

بعدازاں عدالت نے سی ای او پی آئی اے اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے دلائل سننے کے بعد بھرتیوں کی اجازی دے دی

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...