Home سیاست سپریم کورٹ بار کا پریکٹس پروسیجر صدارتی ترمیی آرڈیننس پر افسوس کا اظہار

سپریم کورٹ بار کا پریکٹس پروسیجر صدارتی ترمیی آرڈیننس پر افسوس کا اظہار

Share
Share

اسلام آباد:سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے پریکٹس پروسیجر صدارتی ترمیی آرڈیننس پر افسوس کا اظہار کردیا۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ صدارتی آرڈیننس وکلاء برادری کی طویل جدوجہد سے انحراف ہے، آرڈیننس کے اجراء وقت اور انداز پر بھی اپنی گہری تشویش ہے۔

صدارتی آرڈیننس عملی طور پر ایکٹ 2023 کو منسوخ کرنے کے مترادف ہے جو ناقابل قبول ہے۔

سپریم کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کو برقرار رکھا تھا، پارلیمنٹ اور عدلیہ تصادم کی راہ پر گامزن ہیں جس کے جمہوریت اور آئین کی بالادستی پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے، اگر پارلیمنٹ اور عدلیہ تحمل سے کام نہیں لیتے تو یہ پورے نظام کو پٹڑی سے اتر سکتا ہے۔

سپریم کورٹ بار کا تمام اسٹیلک ہولڈرز سے مطالبہ ہے کہ وہ آئین کے تقدس، عدلیہ کی آزادی اور پاکستانی عوام کے بنیادی حقوق کو برقرار رکھیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...