Home نیوز پاکستان سپریم کورٹ کی چینی کی قیمتوں سے متعلق ہائیکورٹ کو کیس کا 30 روز میں فیصلہ کرنے کی ہدایت

سپریم کورٹ کی چینی کی قیمتوں سے متعلق ہائیکورٹ کو کیس کا 30 روز میں فیصلہ کرنے کی ہدایت

Share
Share

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں وفاقی حکومت کی جانب سے چینی کی قیمتوں مقرر کیے جانے کے خلاف کیس میں عدالت نے چینی کی قیمتوں سے متعلق ہائیکورٹ کو کیس کا 30 روز میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔

جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی. عدالت نے قرار دیاہائیکورٹ میں معاملہ 20 ستمبر کو مقرر ہے،ہائیکورٹ روزانہ کی بنیاد پر کیس سن کر 30 روز میں فیصلہ کرے. جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے ہائیکورٹ کے عبوری حکم کے خلاف کیس ہے ابھی حتمی فیصلہ نہیں آیا،ہائیکورٹ میں کیس 20 ستمبر کو مقرر ہے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا سپریم کورٹ نے شوگر ملزم کو قیمتوں کے فرق کو عدالت میں جمع کروانے کا حکم دیا تھا،وفاقی حکومت کی جانب سے قیمتوں کے تعین کو چیلنج کیا گیا تھا،ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کے مقررہ نرخ کو بھی معطل کردیا، 98 روپے فی کلو قیمت تھی اب شوگر ملیں 200 روپے فروخت کر رہی ہیں۔عدالت قیمت کے فرق کو تو رجسٹرار آفس میں جمع کروانے کا حکم دے۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کیس میں جلدی کس بات کی ہے ہائیکورٹ سن کر فیصلہ کردے گی. ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ وقت گزرنے کے بعد ریکوری مشکل ہو جائے گی۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کیا ملز مالکان ملیں اٹھا کر بھاگ جائیں گے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...