Home sticky post 3 سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدری کی ضمانت منظور کرلی

سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدری کی ضمانت منظور کرلی

Share
Share

سپریم کورٹ آف پاکستان نے پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدری کی ضمانت منظور کرلی، عدالت نے اعجاز چوہدری کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے ٹرائل کورٹ میں جمع کرانے کا حکم دے دیا ۔

جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔
پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدری کے وکیل نے کہا اعجاز چوہدری 11 مئی 2023 سے گرفتار ہیں، سپیشل پراسیکیوٹر نے کہا اعجاز چوہدری نے لوگوں کو اکسایا اور سازش کا بھی حصہ رہے۔

جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیئے اعجاز چوہدری کیخلاف کیس اتنا ہی مضبوط تھا تو فوجی عدالت میں لے جاتے، ضمانت کو بطور سزا استعمال نہیں کیا جاسکتا۔

بعدازاں عدالت نے اعجاز چوہدری کی ضمانت منظور کرلی۔

Share
Related Articles

پاکستان کی اقتصادی ترقی پر عالمی سرمایہ کاروں نے اعتماد کا اظہار کیا ہے، محمد اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں ریونیو...

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا ٹرانس جینڈر کھلاڑیوں کے متعلق بڑا فیصلہ آگیا

لندن:انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے قواعد و ضوابط میں تبدیلی کرتے ہوئے انگلینڈ...

انیل کپور کی والدہ 90 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

ممبئی:بالی ووڈ کے معروف اداکار انیل کپور اور فلم ساز بونی کپور...

چیٹ جی پی ٹی کی اہم اپ ڈیٹ لوگوں کی شکایات کے بعد واپس

ٹیکنالوجی کمپنی اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کے لیے...