Home سیاست ‎سپریم کورٹ کا فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر از خود نوٹس

‎سپریم کورٹ کا فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر از خود نوٹس

Share
Share

اسلام آباد: سپریم کورٹ  آف پاکستان نے سینیٹر فیصل واوڈا کی گزشتہ روز عدلیہ سے متعلق کی جانے والی دھواں دھار پریس کانفرنس پر از خود نوٹس لے لیا۔

سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کی گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس بابر ستار اور عدلیہ کے حوالے سے کی جانے والی پریس کانفرنس کا از خود نوٹس لیا۔

رجسٹرار سپریم کورٹ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس سربراہی میں تین رکنی بینچ فیصل واوڈا ازخود نوٹس کیس کی سماعت  کل کرے گا۔ جس کے لیے متعلقہ فریقین کو نوٹسسز جاری کردیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ عدلیہ میں مداخلت کا ثبوت ہے تو پیش کریں، ورنہ ابہام بڑھ رہا ہے، شواہد یا ثبوت کے بغیر عدالت کارروائی نہیں کرتی، میری پگڑیاں اچھالی گئیں اب پاکستان کی پگڑی جو اچھالے گا ان کی پگڑیوں کا فٹ بال بنائیں گے، اداروں کو نشانہ بنانا بند کریں کافی ہو گیا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...