Home سیاست ‎سید آصف حسین مستعفی ،عمر حمید دوبارہ سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات

‎سید آصف حسین مستعفی ،عمر حمید دوبارہ سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات

Share
Share

اسلام آباد:  الیکشن کمیشن کے سیکرٹری سید آصف حسین نے استعفیٰ دے دیا۔عمر حمید کو دوبارہ سیکرٹری الیکشن کمیشن مقرر کردیا گیا ۔

سیکرٹری سید آصف حسین کے مستعفی ہونے کے بعد عمر حمید کو دوبارہ سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات کر دیا گیا، الیکشن کمیشن نے عمر حمید کی دوبارہ سیکرٹری تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، الیکشن کمیشن نے سید آصف حسین کے استعفے کی منظوری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

ذرائع کے مطابق سید آصف حسین نے اپنی طبیعت کی خرابی کی وجہ سے استعفیٰ دیا، عمر حمید جنوری میں صحت کی خرابی کے باعث عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے، عمر حمید نے 5 جنوری کو استعفیٰ دیا تھا جو سولہ جنوری کو منظور کرلیا گیا تھا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ عمر حمید ماضی میں اہم وزارتوں میں اہم عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں، عمر حمید سیکرٹری بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام رہ چکے ہیں، عمر حمید سپیشل سیکرٹری خزانہ کے عہدے پر بھی تعینات رہ چکے ہیں، عمر حمید کو ان کے سابق ریکارڈ پر دوبارہ سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات کیا گیا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...