Home تازہ ترین ٹی چوک فلائی اوور شہریوں کیلئے سنگ میل قرار، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں معیار پر سمجھوتہ نہیں ہوگا،وزیراعظم

ٹی چوک فلائی اوور شہریوں کیلئے سنگ میل قرار، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں معیار پر سمجھوتہ نہیں ہوگا،وزیراعظم

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹی چوک فلائی اوور کا منصوبہ اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح کے شہریوں کیلئے سنگ میل ثابت ہو گا، ریل کار کے مجوزہ منصوبے سے جڑواں شہروں کے مکینوں کو مزید آسانیاں میسر آئیں گی، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جی ٹی روڈ،اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے کے جنکشن (ٹی چوک )روات پر فلائی اوور کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں وفاقی وزرا ، ارکان اسمبلی اور وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ اور سی ڈی اے سمیت متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے ٹی چوک فلائی اوور منصوبے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح کے شہریوں کیلئے سنگ میل ثابت ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ایک کلومیٹر کے فلائی اوور سے ایکسپریس وے اور دوسرے علاقوں کو جانے میں سہولت ہو گی۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر میں ملکی معیشت پر جائزہ اجلاس،اہم فیصلے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر...

سرکاری و نجی اداروں میں 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم، ہفتے میں چار دن کام ہوگا، وزیراعظم

اسلا م آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال...

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی...