Home کھیل ٹی 20 ، پاکستان کی نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری

ٹی 20 ، پاکستان کی نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری

Share
Share

کرائسٹ چرچ:پاک نیوزی لینڈ پانچ میچوں کی سیریز کے چوتھے ٹی 20 میچ میں پاکستان کی نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔5 رنز کے مجموعی سکور پر پاکستان کی پہلی وکٹ گر گئی، جارح مزاج اوپنر بلے باز صائم ایوب محض ایک رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔۔

پانچ میچوں کی سیریز کے چوتھے ٹی 20 میچ میں میزبان نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں ٹیمیں کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول کرکٹ گراوٴنڈ میں آمنے سامنے آئیں گی، سریز میں نیوزی لینڈ کو 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، پاکستان کو سال کے دوسرے وائٹ واش سے بچنے کیلئے باقی دونوں میچ جیتنا ضروری ہیں۔

سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 46 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں بھی کیویز نے 21 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی، تیسرے ٹی ٹوئٹنی میں پاکستان کو فن ایلن کی شاندار بیٹنگ کی وجہ سے 45 رنز سے شکست ہوئی تھی۔

کمزور باوٴلنگ اور ناکام بیٹنگ لائن کی وجہ سے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی پاکستان کے جیتنے کے امکانات بہت کم ہیں، ہار کی صورت میں قومی ٹیم سال کے دوسرے وائٹ واش کے انتہائی قریب پہنچ جائے گی، اس سے قبل پاکستانی ٹیم ٹیسٹ سیریز 0-3 سے ہاری تھی۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...