Home سیاست غیرشرعی نکاح کیس ، بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر خاور مانیکا کو نوٹس جاری

غیرشرعی نکاح کیس ، بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر خاور مانیکا کو نوٹس جاری

Share
Share

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے عدت میں نکاح کے کیس میں ٹرائل کورٹ کو گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرنے سے روک دیا جبکہ بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر خاور مانیکا کو نوٹس جاری کر دیا۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے عدت میں نکاح کے خلاف درخواست کی چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔

دورانِ سماعت بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل سلمان اکرم راجہ عدالت میں پیش ہوئے، جنہوں نے کہا کہ ساری ڈسٹرکٹ جوڈیشری اڈیالہ جیل میں موجود ہے، آج انہوں نے گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرنے ہیں۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے سوال کیا کہ گواہوں کے بیان ریکارڈ کرانے سے روک دیتے ہیں کیس بتائیں ہے کیا؟۔وکیل سلمان اکرم راجہ نے جواب دیا کہ ان کے بیان کو بھی مان لیا جائے تو طلاق کے 48 دنوں کے بعد نکاح ہوا۔

عدالت نے سوال کیا کہ عمومی طور پر عدت کا دورانیہ کتنا ہوتا ہے؟۔وکیل سلمان اکرم راجہ نے جواب دیا کہ عمومی طور پر 90 روز کا دورانیہ ہوتا ہے لیکن تقی عثمانی صاحب نے اس میں وضاحت کی ہے، عدت کی مدت سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ فرض کریں اس سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود نہ ہو، آ نے اس درخواست میں کیا چیلنج کیا ہے؟

وکیل سلمان اکرم راجہ نے جواب دیا کہ ہم نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو جاری سمن چیلنج کیے ہیں۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے سوال کیا کہ قانون کے مطابق نکاح اگر عدت میں ہوا تو وہ بعد میں ریگولرائز ہو جاتا ہے، اگر نکاح باقاعدہ بھی نہیں ہوتا تو اس میں جرم کیا ہے؟

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدت میں نکاح کیس میں ٹرائل کورٹ کو گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرنے سے روک دیا اور بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر خاور مانیکا کو نوٹس جاری کر دیا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...