Home سیاست انتخابی نشان واپس لینے کامعاملہ ، الیکشن ایکٹ کا سیکشن 215 چیلنج

انتخابی نشان واپس لینے کامعاملہ ، الیکشن ایکٹ کا سیکشن 215 چیلنج

Share
Share

لاہور: امیدواروں سے انتخابی نشان واپس لینے کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن ایکٹ کا سیکشن 215 چیلنج کر دیا گیا۔

میاں شبیر نے اظہر صدیق ایڈوکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی جس میں الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف دیا ہے کہ الیکشن ایکٹ کا سیکشن 215 آئین کے متصادم ہے، سپریم کورٹ متعدد فیصلوں میں طے کر چکی ہے کہ پارٹی الیکشن کا جنرل انتخابات پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔

درخواست گزار کے مطابق آئین کے آرٹیکل 17 کے تحت کسی بھی سیاسی جماعت کو صرف 2 صورتوں میں پابندی لگائی جا سکتی ہے لیکن سیکشن 215 کے تحت کسی بھی سیاسی جماعت سے انتخابی نشان واپس لیا جا سکتا ہے، عوام کی نمائندہ جماعت اور ووٹرز کی اپنی مرضی سے ووٹ دینے سے روکا نہیں جا سکتا۔

استدعا کی گئی کہ عدالت الیکشن ایکٹ کا سکیشن 215 کو کالعدم قرار دے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...