Home Uncategorized نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز ،قومی ٹیم کا آکلینڈ میں پریکٹس سیشن

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز ،قومی ٹیم کا آکلینڈ میں پریکٹس سیشن

Share
Share

آکلینڈ:نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم نے آکلینڈ میں تیاریاں شروع کر دیں۔

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ پہنچنے والی قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا، پریکٹس سیشن تین گھنٹے تک جاری رہا جس میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔

اس دوران کپتان شاہین شاہ آفریدی نیٹ پر مکمل فٹ نظر آئے جبکہ نیٹ سیشن میں تمام کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 12 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

دوسرا میچ 14 جنوری کو سیڈن پارک ہیملٹن، تیسرا 17 جنوری کو یونیورسٹی اوول، ڈنیڈن، چوتھا 19 جنوری کو ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ جبکہ پانچواں اور آخری میچ بھی ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ میں ہی کھیلا جائے گا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...