Home کھیل ٹی 20 سیریز،پاکستان ویمنز ٹیم نے جنوبی افریقہ کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

ٹی 20 سیریز،پاکستان ویمنز ٹیم نے جنوبی افریقہ کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

Share
Share

کراچی: ٹی 20 میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے جنوبی افریقہ کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی، میچ کا سنسنی خیز اختتام ہوا، آخری بال تک سکوربرابرتھا جب عالیہ ریاض نے چوکا مار کر فتح پر اختتام کردیا۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت پر مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جنوبی افریقہ کی ویمنز ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے تزمین بریتھ 78 رنز اور کپتان لورا وولوارڈٹ 44 رنز بنا کر نمایاں رہیں، پاکستان کی جانب سے نشرا سندھو، سعدیہ اقبال اور فاطمہ ثناء نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں پاکستان نے 151 رنز کا ہدف آخری گیند پر حاصل کرلیا، بسمہ معروف 37، سدرہ امین 33 رنز بنا کر نمایاں رہیں دیگر کھلاڑیوں میں منیبہ علی نے 19 ، شوال ذوالفقار نے 11 رنز بنائے جبکہ کپتان ندا ڈار مخص 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئیں۔

عالیہ ریاض 25 بالز پر27 رنز جب کہ فاطمہ ثنا2 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہیں اور نسبتاً ایک مشکل ہدف حاصل کرلیا۔

کراچی نیشنل سٹیڈیم میں ہونیوالے پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...