Home نیوز پاکستان شمالی وزیرستان ،میران شاہ میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ، ایک میجر اور سپاہی شہید جبکہ ایک دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان ،میران شاہ میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ، ایک میجر اور سپاہی شہید جبکہ ایک دہشت گرد ہلاک

Share
Share

راولپنڈی:شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران ایک میجر اور سپاہی شہید ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد جہنم واصل ہوگیا ۔

آئی ایس پی آرکے مطابق سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آرکاکہنا ہے کہ آپریشن کے دوران، دہشت گردوں کی ایک پارٹی کو میجر عامر نے گھیر لیا سیکیورٹی فورسز نے اسے روکا میجر عامر آپریشن کی قیادت کر رہے تھے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایک دہشت گرد کو جہنم واصل کر دیا گیا۔سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ دوسرا زخمی ہو گیاتاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں قوم کے دو بہادر بیٹے میجر عامر عزیز اور سپاہی محمد عارف نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔

آئی ایس پی آرکاکہنا ہے کہ علاقے میں موجود دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے علاقے کے لیے اپریشن جاری ہے ۔پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ہمارے فوجیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...