Home کھیل ٹی20 ورلڈکپ،چیئرمین پی سی بی نے قومی ٹیم کا اعلان روک دیا

ٹی20 ورلڈکپ،چیئرمین پی سی بی نے قومی ٹیم کا اعلان روک دیا

Share
Share

لاہور:چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈمحسن نقوی نے قومی ٹیم کا اعلان روک دیا۔

ذرائع کے مطابق ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے اسکواڈ کے اعلان سے قبل سلیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں تمام اراکین کو شامل نہ کرنے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا صرف کپتان، کوچ اور دورہ انگلینڈ پر موجود سلیکٹرز کی رائے کافی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم کے اعلان کیلئے سلیکشن کمیٹی میں شامل ہر فرد کی رائے لینا ضروری ہے، سلیکشن پروسس کے عمل کو مکمل کیا جائے گا، بعدازاں ٹیم کا اعلان شام میں ہوگا۔

دوسری جانب ٹی20 ورلڈکپ کیلئے 24 مئی آئی سی سی ڈیڈ لائن کے مطابق آخری تاریخ ہے، میگا ایونٹ سے قبل ٹورنامنٹ میں شریک 20 میں سے 19 ٹیموں نے اپنے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان واحد ٹیم ہے جس نے تاحال اپنے اسکواڈ کا اعلان نہیں، بورڈ ذرائع کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کیخلاف سیریز کا پہلا ٹی20 اگر بارش کی نذر نہ ہوتا تو اگلے 23 مئی کو ٹیم کا اعلان کردیا جاتا۔

خیال رہے کہ ٹورنامنٹ کا آغاز یکم جون سے ہوگا، پاکستان ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 6 جون کو امریکا، 9 جون کو روایتی حریف بھارت، 11 جون کو کینیڈا جبکہ 16 جون کو آئرلینڈ کے مدمقابل ہوگا۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...