Home نیوز پاکستان سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج مسلسل چوتھے دن قیمت میں کمی

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج مسلسل چوتھے دن قیمت میں کمی

Share
Share

کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج مسلسل چوتھے دن قیمت میں کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 17ڈالر کی کمی سے 2338ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔

ادھر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی جمعہ کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1800 روپے کی کمی سے 240200 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1543روپے کی کمی سے 205933روپے کی سطح پر آگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں قوت خرید متاثر ہونے اور سونے کی تجارتی سرگرمیوں میں نمایاں کمی کے پیش نظر سونے کی مقامی قیمت عالمی قیمت میں اضافے کے تناسب کے بجائے 4000 روپے انڈرکاسٹ رکھی گئی ہیں۔

دوسری جانب ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2800روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2400.54روپے کی سطح پر مستحکم ہے۔

Share
Related Articles

این ڈی ایم اے کا ملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی کی لہر کا الرٹ جاری

شدید گرمی سے متعلق اہم انتباہ National Disaster Management Authority (این ڈی...

پاکستان کی یو اے ای کے براکہ نیوکلیئر پلانٹ پر ڈرون حملے کی شدید مذمت

دفتر خارجہ کا سخت ردعمل Ministry of Foreign Affairs کے ترجمان نے...

انمول عرف پنکی کی چہرہ ڈھانپ کر عدالت میں پیشی، تشدد اور جھوٹے مقدمات کا الزام

کراچی کی عدالت میں اہم پیشی Karachi میں منشیات فروشی کے مقدمات...

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا

سلہٹ میں اہم ٹیسٹ مقابلہ Bangladesh میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے...