Home کھیل ٹی 20 ورلڈ کپ،سکاٹ لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ

ٹی 20 ورلڈ کپ،سکاٹ لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ

Share
Share

برج ٹاؤن: آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے سکاٹ لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان ہونیوالے میچ کو بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔

برج ٹاؤن میں ہونیوالے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے چھٹے میچ میں سکاٹ لینڈ کے کپتان رچی بیرنگٹن نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔

سکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6.2 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 51 رنز بنائے تھے کہ بارش کے باعث ایک بار پھر میچ روکنا پڑا، اس سے قبل ٹاس کے بعد بارش کے باعث میچ کا آغاز بھی تاخیر سے ہوا تھا۔

بارش رکنے کے بعد میچ کو 10 اوورز فی اننگز تک محدود کیا گیا، سکاٹ لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف مقررہ 10 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 90 رنز بنائے، انگلینڈ کو 109 رنز کا ہدف ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت دیا گیا۔

سکاٹ لینڈ کی جانب سے مائیکل جونز 45 اور جارج مونسی 41 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

Share
Related Articles

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...