Home سیاست جسٹس بابرستار کے خلاف مہم، ایکس کے قانونی امور کے سربراہ سے رابطے کا فیصلہ

جسٹس بابرستار کے خلاف مہم، ایکس کے قانونی امور کے سربراہ سے رابطے کا فیصلہ

Share
Share

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس بابر ستار کے خلاف سوشل میڈیا پر چلائی گئی مہم کے حوالے سے توہین عدالت کیس میں ایکس(ٹوئٹر) کارپوریشن کے چیف لیگل کونسل سے رابطے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل بینچ نے جسٹس بابرستار کے خلاف سوشل میڈیا مہم کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔

بینچ کی جانب سے جاری تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ اس معاملے پر ٹوئٹر ایکس کارپوریشن کے چیف لیگل کونسل سے رابطے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
عدالت نے آفس کو ہدایات دی ہیں کہ ایکس کارپوریشن کے چیف لیگل کونسل سے خط و کتابت کی جائے، لیٹر بھجوانے سے قبل اس کا ڈرافٹ چیمبر میں بینچ ارکان کے سامنے رکھا جائے۔

حکم نامے میں عدالت نے ہدایت کی ہے کہ سیکریٹری دفاع آئی ایس آئی کی جانب سے آئندہ سماعت سے قبل جامع رپورٹ پیش کرے۔

عدالت کی جانب سے جاری تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے حکام کے مطابق چند مزید اکاؤنٹس سے متعلق معلومات آئندہ سماعت پر عدالت کے سامنے رکھی جائیں گی، ایف آئی اے کی جانب سے ایکس انتظامیہ کو بھی ایمرجنسی ریکویسٹ بھیجی گئی ہیں۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی جانب سے آئی ایس آئی کی رپورٹ جمع کرائی گئی مگر بڑی مایوسی کے ساتھ کہنا پڑھ رہا ہے کہ آئی ایس آئی کی رپورٹ انتہائی ناکافی ہے۔

جسٹس بابر ستار کے خلاف سوشل میڈیا مہم کے خلاف توہین عدالت کیس کی آئندہ سماعت دو جولائی کو ہوگی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...