Home sticky post 2 ٹی 20ورلڈکپ:بھارت سے میچ نہ کھیلنے کا معاملہ، محسن نقوی کا وزیراعظم سے دوبارہ رابطے کا فیصلہ

ٹی 20ورلڈکپ:بھارت سے میچ نہ کھیلنے کا معاملہ، محسن نقوی کا وزیراعظم سے دوبارہ رابطے کا فیصلہ

Share
Share

لاہور: ٹی 20 ورلڈ کپ میں آئی سی سی کی درخواست پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے وزیراعظم سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پاکستان کو ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے پر آمادہ کرنے کی کوششیں کررہا ہے، اس سلسلے میں لاہور میں آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کے درمیان مذاکرات جاری ہیں، مذاکرات میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام بھی شریک ہیں۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں چیئرمین پی سی بی نے اپنا فوکس بنگلہ دیش کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے ازالے پر رکھا ہے، محسن نقوی نے عمران خواجہ کو واضح طور پر کہاکہ بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ حکومت پاکستان کا ہے اور اس میچ کے انعقاد یا منسوخی کا حتمی اختیار بھی حکومت ہی کے پاس ہے۔
ملاقات کے دوران بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام نے پاکستان کی طرف سے اظہار یکجہتی اور حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی آئندہ ایک سے دو روز میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، جس میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائیگا۔
یاد رہے کہ پاکستان نے ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا اعلان اس لیے کیا کہ وہ بنگلا دیش کے موٴقف کی حمایت کرتا ہے، جس نے سیکیورٹی خدشات کے باعث اپنے میچز سری لنکا منتقل کرنے کی درخواست دی تھی۔
یاد رہے کہ اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان یہ میچ نہ ہوا تو آئی سی سی کو مالی طور پر بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا، اسی تناظر میں سری لنکا نے بھی پاکستان سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے، کیوں کہ سری لنکا کو بھی اس فیصلے سے مالی نقصان کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب اماراتی کرکٹ بورڈ نے بھی پاکستان سے اپنے فیصلے پر نظرِ ثانی کی درخواست کردی ہے، اماراتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے باضابطہ رابطہ کیا ہے اور 15 فروری کو بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے فیصلے پر دوبارہ غور کرنے پر زور دیا ہے۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر میں ملکی معیشت پر جائزہ اجلاس،اہم فیصلے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر...

سرکاری و نجی اداروں میں 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم، ہفتے میں چار دن کام ہوگا، وزیراعظم

اسلا م آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال...

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی...