Home Uncategorized ‎تاپسی پنوں نے اپنی شادی کی تقریبات خفیہ رکھنے کی وجہ بتادی

‎تاپسی پنوں نے اپنی شادی کی تقریبات خفیہ رکھنے کی وجہ بتادی

Share
Share

ممبئی: معروف بھارتی اداکارہ تاپسی پنوں نے اپنی شادی کی تقریبات کو لوگوں سے خفیہ رکھنے کی وجہ بتادی۔کہتی ہیں کہ وہ نہیں چاہتیں کہ ان کی شادی کو سوشل میڈیا پر صارفین ڈسکس کریں۔

ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ تاپسی پنوں کا کہنا تھا کہ وہ اپنی شادی اور ذاتی زندگی سے جڑے معاملات کو خفیہ رکھنا چاہتی ہیں۔

تاپسی پنوں کا کہنا تھا کہ وہ نہیں چاہتیں کہ ان کی شادی کو سوشل میڈیا پر صارفین ڈسکس کریں اور مختلف قسم کے منفی تبصرے کریں۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ خود کو پبلک فگر سمجھتی ہیں لیکن ان کے شوہر اور شادی میں شریک لوگ عوامی لوگ نہیں ہیں اس لئے ان کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنا مناسب نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں اگر ان کو ضرورت محسوس ہوئی تو وہ اپنی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز خود شیئر کردیں گی۔

یاد رہے کہ تاپسی پنوں اپنے دیرینہ بوائے فرینڈ اور بیڈمنٹن کھلاڑی میتھیاس بوئے کے ساتھ 23 مارچ کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔

Share
Related Articles

جامشورو میں مسافر وین پہاڑی سے نیچے جاگری ، 14 افراد جاں بحق

حیدرآباد : اندرون سندھ کے ضلع جامشورو میں مسافر وین پہاڑی سے...

جماعت اسلامی کا متوقع غزہ مارچ، اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں جماعت اسلامی کی جانب سے متوقع غزہ مارچ...

لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی ،11افرادجاں بحق، 4پاکستانی بھی شامل

اسلام آباد: لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی...

معاشی استحکام نے مارکیٹ کو نئی زندگی بخشی اور ترقی کی نئی راہیں کھولی ہیں، محمد اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا...