Home نیوز پاکستان بحیرہ عرب میں "تیج” طاقتور سمندری طوفان میں تبدیل، الرٹ جاری

بحیرہ عرب میں "تیج” طاقتور سمندری طوفان میں تبدیل، الرٹ جاری

Share
Share

کراچی: بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان "تیج” طاقتور سمندری طوفان میں تبدیل ہو گیا،طوفان کے پیش نظر محکمہ موسمیات کے سائیکلون وارننگ سینٹر نے الرٹ جاری کر دیا۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ سمندری طوفان "تیج” کراچی کے جنوب مغرب میں 1880 کلو میٹر کے فاصلے پر موجود ہے، طوفان گوادر سے 167 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے، طوفان سلالہ عمان کے جنوب مشرق میں 960 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کل تک مزید شدت اختیار کر کے شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کا امکان ہے، پاکستان کی ساحلی پٹی کو تاحال طوفان سے کوئی خطرہ نہیں ہے، سمندری طوفان کا رخ شمال مغربی سمت عمان اور یمن کی جانب ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...