Home sticky post 6 طلال چوہدری نےوفاقی دارالحکومت میں وہیکل امیشن ٹیسٹنگ مہم کا افتتاح کر دیا

طلال چوہدری نےوفاقی دارالحکومت میں وہیکل امیشن ٹیسٹنگ مہم کا افتتاح کر دیا

Share
Share

اسلام آباد:وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نےوفاقی دارالحکومت میں وہیکل امیشن ٹیسٹنگ مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ،اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی ٹیم نے جدید آلات سے وزیر مملکت برائے داخلہ کی گاڑی کا معائنہ کیا ۔

اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد میں وزیر اعظم اور وزارت داخلہ کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے شعبوں میں اصلاحات کا عمل جاری ہے۔ طلال چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد میں بین الاقوامی معیار کے انفرا سٹرکچر کے ساتھ ماحول پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔

وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ کچھ سالوں سے اسلام آباد کا ائیر کوالٹی انڈیکس بڑھ رہا تھا اور ایئر کوالٹی انڈیکس 200 تک پہنچنا شروع ہو گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد وہیکل انسپکشن کا آغاز کر دیا گیا ہے، ٹیسٹنگ کے لیے ہم نے بین الاقوامی معیار کے آلات منگوائے ہیں۔ طلال چوہدری نے کہا کہ حکومت پنجاب نے اپنی ٹرینڈ ٹیم بھیجی ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے اپنے گھر سے ٹیسٹنگ کا آغاز کیا ہے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ سب سے پہلے ہم سرکاری گاڑیوں کی ٹیسٹنگ کا آغاز کریں گے، اولڈ پریڈ گرائونڈ کے پاس ٹیسٹنگ کا سسٹم بنایا جائے گا۔ وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ پاس ہونے والی گاڑیوں پر بار کوڈ آویزاں کیا جائے گا، اسلام آباد میں زگ زیگ ٹیکنالوجی کی علاوہ کوئی بھٹہ کام نہیں کر رہا ہےجو بھٹے آلودگی کا باعث تھے وہ بند کر دیئے گئے ہیں۔

وزیر مملکت داخلہ نے کہا کہ ماحول کو سب سے زیادہ نقصان گاڑیوں کے دھوئیں سے ہوتا ہے، اسلام آباد میں اب دھواں چھوڑنے والی کوئی گاڑی داخل نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو جرمانہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہیں انھوں نے اپنی ٹیم بھیجی ہے۔ طلال چوہدری نے کہا کہ بلوچستان میں ہندوستان کی پراکسی آپریٹ ہو رہی ہے، فتنہ ہندوستان کےلوگ اب سافٹ ٹارگٹ پر حملے کر رہے ہیں۔ طلال چوہدری نے کہا کہ نفرت پھیلانے کے لئے کہا جاتا ہے کہ پنجابی کو مارا ہے جبکہ یہ افسوسناک وقعہ انسانیت کے قتل کا معاملہ ہے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 23 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی میں آئی ایس پی آر کی تصدیق Inter-Services Public Relations کے...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...