Home نیوز پاکستان طلال چوہدری کی نااہلی کی پانچ سال کی مدت آج ختم ہو گئی

طلال چوہدری کی نااہلی کی پانچ سال کی مدت آج ختم ہو گئی

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنما اور سابق وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کی نااہلی کی پانچ سال کی مدت آج ختم ہو گئی۔

طلال چوہدری کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے 02 اگست 2018 کو توہین عدالت کے ایک مقدمے میں پانچ سال کے لئے نا اہلی کی سزا سنائی تھی۔

پاکستانی عدلیہ کی تاریخ میں سب سے زیادہ از خود نوٹس لینے والے چیف جسٹس ثاقب نثار نے ان کی ایک عوامی جلسے سے تقریر پر نوٹس لیا تھا۔

طلال چوہدری نے 2018 میں فیصل آباد کے ایک جلسے سے تقریر کے دوران آمریت کو قانونی سہارا فراہم کرنے والے ججز پر تنقید کی تھی۔

طلال چوہدری نے تقریر میں کہا تھا کہ "پاکستان کی اعلی عدلیہ میں فوجی آمر کے عبوری آئینی حکم نامے پر حلف لینے والے ‘بت’ بیٹھے ہیں، عدلیہ کو ان سے پاک نہ کیا تو ناانصافیوں کا سلسلہ جاری رہے گا

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...