Home Uncategorized طالبان نے افغانستان میں لڑکی ہونا ہی غیرقانونی بنادیا، ملالہ یوسفزئی

طالبان نے افغانستان میں لڑکی ہونا ہی غیرقانونی بنادیا، ملالہ یوسفزئی

Share
Share

جوہانسبرگ: نوبیل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کاکہنا ہے کہ غلط تصورات کی بنیادپر لڑکیوں کو اعلیٰ تعلیم تک سے روک دیا گیا ہے طالبان نے افغانستان میں لڑکی ہونا ہی غیرقانونی بنادیا ہے، عالمی برادری نسلی عصبیت کو انسانیت کیخلاف جرم قرار دے۔

ملالہ یوسفزئی نے جوہانسبرگ میں نیلسن منڈیلا کی دسویں برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دو سال پہلے تک افغانستان میں عورتیں کام کرتی تھیں اور وزارتوں کے منصب پر بھی فائز تھیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں لڑکیاں کرکٹ اور فٹبال کھیلتی تھیں، بچیاں سکول جاتی تھیں، سب کچھ بہترین نہ ہونے کے باوجود پیشرفت ہورہی تھی، تاہم طالبان نے قبضہ کرتے ہی خواتین کے حقوق صلب کرلیے ہیں۔

ملالہ یوسفزئی نے مزید کہا کہ غلط تصورات کی بنیادپر لڑکیوں کو اعلیٰ تعلیم تک سے روک دیا گیا ہے، عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ طالبان حکومت کو نسلی عصبیت کی مرتکب قرار دے۔

Share
Related Articles

جامشورو میں مسافر وین پہاڑی سے نیچے جاگری ، 14 افراد جاں بحق

حیدرآباد : اندرون سندھ کے ضلع جامشورو میں مسافر وین پہاڑی سے...

جماعت اسلامی کا متوقع غزہ مارچ، اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں جماعت اسلامی کی جانب سے متوقع غزہ مارچ...

لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی ،11افرادجاں بحق، 4پاکستانی بھی شامل

اسلام آباد: لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی...

معاشی استحکام نے مارکیٹ کو نئی زندگی بخشی اور ترقی کی نئی راہیں کھولی ہیں، محمد اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا...