Home sticky post 5 انسانی فلاح کے منصوبوں کو نشانہ بنانا ن لیگ کا پرانا وطیرہ ہے،بیرسٹر سیف

انسانی فلاح کے منصوبوں کو نشانہ بنانا ن لیگ کا پرانا وطیرہ ہے،بیرسٹر سیف

Share
Share

پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ انسانی فلاح کے منصوبوں کو نشانہ بنانا مسلم لیگ ن کا پرانا وطیرہ ہے۔
اپنے ایک بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ملک میں دنیا کے واحد کینسر ہسپتال شوکت خانم کو بھی نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تھی، اب سیرت النبیﷺ پر قائم القادر یونیورسٹی کے پیچھے پڑ گئے ہیں، القادر یونیورسٹی میں اسوہ حسنہ کی تعلیم دی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو سیرت النبیﷺ سے روشناس کرایا جا رہا ہے، 2022 سے اب تک یونیورسٹی نے ریاست کو اربوں روپے کا منافع بھی فراہم کیا۔
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے مزید کہا ہے کہ ن لیگ نے خود تو ابھی تک ایک بھی ڈھنگ کا منصوبہ شروع نہیں کیا، دوسروں کے فلاحی منصوبوں کے بھی دشمن بنے ہوئے ہیں۔

Share
Related Articles

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3.47 روپے لیٹر...

لاس اینجلس آتشزدگی ،پہلی بار آسکرز کی منسوخی کا امکان

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگنے والی شدید آگ...

پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ، تعداد 72 تک پہنچ گئی

اسلام آباد:خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے پولیو کا ایک اور...

جلد فٹ ہونے کی پوری کوشش کروں گا، صائم ایوب

لندن : لندن میں زیر علاج پاکستانی اسٹار بیٹر صائم ایوب نے...